پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک ہے، اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

اقوامِ متحدہ (جیوڈیسک) ایک بہتر ، آزاد اور ہمہ گیر میڈیا کو کسی انتقامی خوف کے بغیر کام کرنے کے محفوظ ماحول کی فراہمی بہت ضروری ہے، اقوامِ متحدہ نے ہفتے کے روز ‘ آزاد صحافت کے عالمی’ دن کے موقع پر یہ بات دوہرائی ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 71 صحافی ہلاک ہوئے جبکہ 826 گرفتار کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پچھلے سال 2,000 سے زائد صحافیوں کو یا تو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا یا پھر ان کو ہراساں یا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پریس کی آزادی میں لگاتار چوتھے سال بھی فن لینڈ سرِ فہرست رہا جبکہ ہالینڈ اور ناروے اس کے قریب قریب ہیں۔ کام کرنے والے ‘ صحافیوں کیلئے پاکستان اب بھی دنیا کا خطرناک ترین ملک ‘ بنا ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری فریڈم انڈیکس میں امریکا کا شمار 46 ویں نمبر پر ہے جبکہ ہیٹی کا شمار 47 ہے، برطانیہ تینتیوسیں نمبر پر ہے۔ روس، کیوبا اور چین بالترتیب 148، 170 اور 175 پر ہیں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں آزادیِ صحافت کے تنازعات اور جھگڑوں کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس انڈیکس کو رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک میں سیکیورٹی معاملات کو اس طرح کے وسیع تناظر میں پیش کیا جاتا ہے کہ اظہار کے مقصد کو نقصان پہنچتا ہے۔’