وائٹ ہائوس میں ہالی وڈ فنکاروں ، صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر، اوباما نے شرکا کو محظوظ کیا

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں ہالی وڈ فنکاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں شاندار سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا ، فنکاروں کی ریڈ کارپٹ پر آمد نے وائٹ ہاؤس کی رونق بڑھا دی ، صدر اوباما اپنے چٹکلوں سے شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔

وائٹ ہائوس میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں شرکت کے لئے ہالی وڈ فنکار ریڈ کارپٹ پر آئے تو جیسے رنگ و نور کی بہار آ گئی ہو۔ امریکی صدر اوباما تقریب کے حوالے سے خاصے پرجوش اور خوش دکھائی دئیے۔ تقریر کے دوران صدر اوباما اپنی حس مزاح اور مزاحیہ فرضی تصویروں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔