پاک ملائیشیا فری ٹریڈ معاہدہ سے مکمل استفادہ اور فوائد حاصل کرنیکے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) چیمبر کے صدر محمد ہارون اگر نے کہا ہے کہ پاک ملائیشیا فری ٹریڈ معاہدہ سے مکمل استفادہ اور فوائد حاصل کرنیکے لیے مشترکہ طورپر کام کرنا چاہیے تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو سکے۔ کراچی میں ملائشیا کے قونصل جنرل ابو بکر مامت کسے ملاقات کے دوران ہارون اگر نے کہاکہ ملائشیا سے پام آئل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی تجارت پر بھی توجہ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو پاکستانی چاول سمیت حلال فوڈ مصنوعات اور منجمد سمندری خوراک کی درآمدات بڑھانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ملائیشیا اسپیشل اکنامک زون ملائیشین حکومت کے لیے توجہ طلب ہے جس کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ حکومت پاکستان نے اسپیشل اکنامک زون کا قانون بھی منظور کر لیا ہے۔ ملائشیا کے قونصل جنرل ابو بکر مامت نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو ملائیشیا کے لئے اہم حیثیت اور کشش رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپو پاکستان2013 میں ملائیشیا کے30 کمپنیوں کا ایک اعلی سطحی وفد شرکت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیری اور لائیو اسٹا ک کے شعبوں میں 5 واں بڑاملک ہے۔انہوں نے حلال مصنوعات کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی۔