پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ نومنتخب حکومت اقتدار میں آتے ہی لوڈ شیڈنگ کے مسلے کا تدارک کرے

اٹک : پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ نومنتخب حکومت اقتدار میں آتے ہی لوڈشیڈنگ کے مسلے کا تدارک کرے عوام گزشتہ پانچ سالوں سے لوڈشیڈنگ کے بدترین عذاب میں مبتلا ہیںملک کی معیشت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سبب بدحال ہو چکی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن تحریک مساوات مسرت شاہین نے کہا کہ عوام بھاری رقوم کے عوض یو پی ایس خرید تے ہیں مگر بعض علاقوں میں جب بجلی گھنٹوں غائب ہو جاتی ہے۔

تو یہ یو پی ایس یا جنریٹر بھی کسی کام کے نہیں رہتے نومنتخب حکومتوں کو اس مسلے پر ترجیحی کام کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عوام کا مینڈیٹ لیکر منتخب ہونے والے عوام کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے۔