پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے اور گیارہ مئی کا سورج ظالموں کے ظلم کے ہمراہ غروب ہوگا

چکوال : پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے اور گیارہ مئی کا سورج ظالموں کے ظلم کے ہمراہ غروب ہوگا اور عوام کی جس طاقت سے ظالم اقتدار میں آ کر عوام پر ظلم ڈھاتے رہے وہ طاقت عوام چھین لیںگے اور ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کرنے والوں کا یوم احتساب شروع ہو جائے گا ان خیا لات کااظہار راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خا ن نے کیا۔

وہ محلہ رحمانیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرچوہدری ایاز امیر،علی ناصر بھٹی ،شاہنواز امیر،زعفران زلفی،محمد خان تترال،عاصم مودی ،سید جمیل حیدراور نوید کہوٹ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر چوہدری ایاز امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی مجبوری کے تحت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور شکر گذار ہیں ان سابق قائدین کے جنہوں نے ہمیں اہنے چنگل سے آزاد کر دیا ان کو یہ خوش فہمی تھی کہ ہم خاموش ہوجائیں گے۔

لیکن ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم تو تبدیلی کے حامی ہیں اور ملک پاکستان کے حامی ہیںاس لئے ہم نے خاموش رہنے کی بجائے ایک ایسی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا جو کہ سابقہ جماعتوں کی طرح آزمائی ہوئی نہیں اور جس کے قائد کی سابق کارکردگی بھی مشکوک نہیں اس موقع علی ناصر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 29اپریل کو عمران خان چکوال آرہے ہیں اور اس دن پاکستان تحریک انصاف کی چکوال میں پوزیشن واضح ہوجائے گی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔