بھمبر کی خبریں 26.04.2013

سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے ملزم چوہدری عدالت خان کو لاہو ر سے بھمبر شفٹ کر دیا گیا
بھمبر(جی پی آئی)سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے ملزم چوہدری عدالت خان کو لاہو ر سے بھمبر شفٹ کر دیا گیا ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا بھمبرمیںسیکورٹی سخت کر دی گئی ملزم سے ملاقات پر پابندی تفصیلات کیمطابق سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے نامزد ملزم چوہدری عدالت خان جو کہ گزشتہ روز اپنے باڈی گارڈ سمیت لاہور میں گرفتار ہوئے تھے کو لاہور سے بھمبرتھانہ پولیس شفٹ کر دیا گیا ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 7روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تھانہ بھمبرمیں موجودگی کی وجہ سے تھانہ کی حدود میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ملزم سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات ہونے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نوازشریف کشمیری قوم کے محسن ہیں :وقار احمد نور
بھمبر(جی پی آئی)میاں نوازشریف کشمیری قوم کے محسن ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی دراصل تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے 11مئی کو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ کے صدر کرنل(ر)وقار احمد نور نے پاکستان کے اندر مختلف انتخابی حلقوں کے اندر مسلم
لیگ ن کے امیدوارکی الیکشن مہم کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 5سالوں میں عوام کو مایوسی ،بدامنی اور بدحالی کے سواکچھ نہیں دے سکی ملکی سلامتی اور معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا بے روزگاری ،مہنگائی ،کرپشن اور لاقانونیت کو فروغ دیا گیا ملک کو اندھیروں میںڈبو دیا گیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کے وفاق اور تبدیلی کی علامت ہے مسلم لیگ نے پنجاب کے اندر ریکارڈ تعمیروترقی کروائی ہے پاکستانی عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے 11مئی کا دن مسلم لیگ کی کامیابی کا دن ہو گا مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مرکز سمیت چاروں صوبوں کے اندر حکومت بنائے گی میاںنواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے اندر تعمیروترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا پاکستان کے اندرکشمیری مسلم لیگ کو ووٹ دیکر تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیویٹ ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کاتاسیسی اجلاس نذیر ہسپتال میں منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)پرائیویٹ ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کاتاسیسی اجلاس نذیر ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرریاض حسین مرزا،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھمبرڈاکٹراقبال حسین چوہدری ،چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرعبدالرحمن،ڈاکٹرمظہر اقبال،سرجن ڈاکٹر محمدانور،ڈاکٹر عطاء الرحمن ،ڈاکٹرعمران صدیق،ڈاکٹردائم اقبال اور صدرPMAضلع بھمبرڈاکٹرمحبوب احمد چوہدری نے شرکت ی اجلاس میں بھمبر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں فعال بنانے کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر ریاض احمد مرزاکو تنظیم کا بانی صدر منتخب کیا گیا جبکہ ڈاکٹردائم اقبال جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹرعطاء الرحمن کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ KIRF 28اپریل سے10مئی تک کے آئی آر ایف کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میرپور میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ لگائے گی
بھمبر (جی پی آئی) کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ KIRF 28اپریل سے10مئی تک کے آئی آر ایف کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میرپور میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ لگائے گی۔ہم برطانیہ و یورپ کے ڈاکٹرز اور ڈنمارک سے تعاون کرنے والی این جی اوزکے مشکور ہیں ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان سے کٹے ہونٹ، کٹے تالو اور جلے ہوئے مریض فوری رجسٹریشن کروائیں۔ ان خیالات کا اظہارکشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ برطانیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئر مین چودھری رشید علی، KIRF کے چیف ایگزیکٹو اشفاق احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز ذوالفقار حیدر راجہ نے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کے آئی آر ایف کی ٹیم نے خورشید آباد،فاروڈ کہوٹہ، پلنگی، محمودگلی، عباسپور، ہجیرہ،راولاکوٹ، کھائیگلہ،پا نیولہ، آزادپتن، ارجہ، دہیرکوٹ، کوہالہ،مظفرآباد،پٹہکہ، جورا، کنڈل شاہی، آٹھمقام، شاردہ، کیل، گڑھی دوپٹہ،ہٹیاںبالا، چناری، چکوٹھی، چکار، سدھن گلی، باغ،تتہ پانی، نکیال، ڈونگی، کھوئی رٹہ، چڑھوئی، گلپور، سہنسہ، کوٹلی، بلوچ، بیٹھک اعوان آباد، تراڑکھل، پلندری، پنجیڑی، بھمبر، سما ھنی، چوکی، پونا، پیر گلی، جاتلاں، چیچیاں، منگلا، میرپور، خالق آباد، کاکڑہ ٹائون، اسلام گڑھ، چکسواری، ڈڈیال اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور ان تمام علاقوںمیںبینرز آویزاں کر لیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر کی سو فیصد بنیادی صحت کے مراکز، رورل ہیلتھ سینٹرز، تمام تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے انچارج عملے کو خصوصی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیںجس میں ان سے انکے علاقوں میں موجود مریضوں کی رجسٹریشن کی گزارش کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے اس کیمپ کے لیے 375سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ KIRF کی ٹیم نے پورے آزاد کشمیر کے چپے چپے پر اپنا پیغام پہنچا دیا ہے اور اس سال یعنی 2013 میں ہمارا ادارہ
300سے زائد مریضوں کے مفت آپریشنز اور پلاسٹک سرجری کرے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام مریض 28اپریل تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیںچودھری رشید علی اور اشفاق احمد نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے KIRFکمیونیٹی ہسپتال جاتلاں کی گورننگ باڈی کے تمام ممبران اور کے آئی آر ایف کے سٹاف کی دن رات محنت کو سراہا KIRFانھوںنے کہا کہ اس کیمپ کے بعد پورا سال لگاتارکٹے ہونٹ اور کٹے تالو کے آپریشن KIRF کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میرپورمیں مفت کئے جائیں گے اس موقع پر گورننگ باڈی کے چیئر مین منصور الحسن، چودھری یوسف،حاجی رحمت اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبرکے سالانہ امتحانات میں سرکاری اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کا اعتمادبحال کر دیا
بھمبر(جی پی آئی)ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبرکے سالانہ امتحانات میں سرکاری اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کا اعتمادبحال کر دیا ہے محکمہ ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کے اندر بھی جدید انگریزی نصاب کو شامل کرکے بہترین نظام تعلیم کو رائج کیاہے ان خیالات کااظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ غلام ربانی نے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم ضلع بھمبر کے ایجوکیشن آفیسر انتہائی باصلاحیت اورفرض شناس ہیں جنہوں نے بھمبرکے اندر تعلیمی نظام کو بہتربنایا اور آج اس کے نتیجے میں ایلمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں سرکاری سکولوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جس سے نہ صرف عوام کا سرکاری سکولوںاور موجودہ نظام تعلیم کے اوپر اعتماد بحال ہو اہے بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ آزادکشمیر کے اندر تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے جدیدنصاب آنے سے سرکاری سکولوں کے اندر داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور عام غریب لوگوں کو جدید تعلیم گھر کی دہلیز پر حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3ورلڈ ریکارڈبنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری اسٹیڈیم میں ریڈ فاؤنڈیشن سکولز کے طلبہ و طالبات کی ریہرسل جاری 28اپریل کو تاریخ رقم کی جائیگی
بھمبر( جی پی آئی)ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3ورلڈ ریکارڈبنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری اسٹیڈیم میں ریڈ فاؤنڈیشن سکولز کے طلبہ و طالبات کی ریہرسل جاری 28اپریل کو تاریخ رقم کی جائیگی دنیا بھرمیں بھمبراورآزادکشمیر کانام روشن ہوگا تفصیلات کیمطابق ریڈفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سپورٹس اسٹیڈیم بھمبرمیں 28اپریل کو ریڈفاؤنڈیشن وسکولزو کالجز ضلع بھمبرمیںزیر تعلیم 5ہزارطلبہ وطالبات ایک جگہ جمع ہو کر دنیا کے تین ورلڈ ریکارڈ بنائیںگے جن میں سب سے لمباسبق پڑھنے میںبیک وقت 5ہزار طلبہ وطالبات شامل ہونگے اورریڈفاؤنڈیشن کالوگوبنایا جائیگا اس سلسلہ میں سپورٹس اسٹیڈیم بھمبرمیںطلبہ وطالبات کو ریہرسل کروائی جارہی ہے اس دن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے بھمبرانتظامیہ نے ایونٹ کے حوالہ سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات تشکیل دیدیے ہیں اس روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بھمبرمیں ایمرجنسی اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں الرٹ رہیں گی پروگرام میں شرکت کیلئے پرائیویٹ و سرکاری اداروں ،تعلیمی ،سیاسی سماجی ،وکلاء ، صحافتی اور شہری حلقوںکودعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام آج بھمبرمیں کتاب میلہ منعقد ہو گا
بھمبر(جی پی آئی)اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام آج بھمبرمیں کتاب میلہ منعقد ہو گا کتاب میلے کاافتتاح سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کرینگے تفصیلات کیمطابق اسلامی جمعیت طلباء بھمبرکے زیر اہتمام آج چلڈرن پارک بھمبرمیں کتاب میلہ لگایا جائیگا کتاب میلہ صبح 9بجے سے شام گئے تک جاری رہے گا کتاب میلے
کاافتتاح سابق سپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق کرینگے کتاب میلہ میں مشہور مصنفین کی کتابیں رکھی جائیں گی۔