جموں کشمیرلبریشن ضلعی صدرچوہدری کلیم الفتح نے الیکشن 2013کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جموں کشمیرلبریشن ضلعی صدرچوہدری کلیم الفتح نے الیکشن 2013کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے منشور میں کشمیر کے مسلہ پر اپنا موقف واضح کریں اور خارجہ پالیسی میں اپنی کشمیر پالیسی پر اپنا واضح موقف اپنائیں کیونکہ استعماری طاقتیں کشمیر کی تقسیم پر عمل پیراہیں۔

پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے کشمیری گزشتہ 65سال سے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں اور ریاست کی تقسیم کسی طور پر ناقابل قبول ہے کشمیر کی وحدت پاکستان کی وحدت ہے جموں وکشمیر لبریشن لیگ ریاست کی وحدت پر اپنا واضح موقف رکھتی ہے اور کشمیر پالیسی پر اپنا ضبوط موقف منوا چکی ہے آج تمام کشمیری سیاسی جماعتیں مذاکرات پر زور دیتی ہیں۔

لیکن عملی طور پر ہندوستان کو کشمیر میں امن کیلئے مجبور نہیں کرتی ہندوستان کو باور کرانا ہے کہ کشمیر میں امن و امان رکھے گا قیدیوں کو رہا کرے ریاستی پولیس کو لگام دے کرفیو ختم کرے جگہ جگہ پر ناکوں کو ختم کیا جائے اور پھر مذاکرات کی راہ پنائی جائے ہندوستان افواج کو امن کی پوزیشن پر رکھے مقبوضہ کشمیر میں ہر3افراد پر ایک فوجی پہرے دار کھڑاہے۔

ساتھ میں امن کی رٹ لگانا کہاں کا انصاف ہے لہٰذا جموںوکشمیر لبریشن لیگ اپنے واضح موقف کیساتھ پاکستانی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ کشمیر پالیسی پر اپنا واضح موقف بیان کریں تاکہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہ آئے۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،راجہ عامر خان نے گزشتہ روز راجہ عطاء الرحمن سہیل اور راجہ عطاء المنعم خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکے گھر جاکر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبروجمیل کی ہے۔