پاکستان مسلم ن اپنا ایک ایک وعدہ پورا کرے گی ،ملک کو اندھروں سے نکال کر روشن مستقبل کی طرف گامزن کریں گے، امتیاز علی شاکر

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی خبریں سنتے ہی ن لیگی کارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارک بادیں اور رہنمائوں کے حق میں نعرے ،کارکنوں کی بڑی تعداد کامیابی کا جشن مناتے ہوئے لیبرونگ لاہور سینئر نایب صدر رائوناصر علی خاں میئو کے ڈیرے پر پہنچی تو اُنہوں نے مٹھائی اور کولڈڈرنک کے ساتھ توضع کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں عوام کی محبتوں سے نوازا اور ملک بھر سے کامیابیاں عطا فرمائیں۔

میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے کارکنوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں ، اللہ تعالیٰ نے چاہا توپاکستان مسلم ن اپنا ایک ایک وعدہ پورا کرے گی اور بہت جلدملک کو اندھروں سے نکال کر روشن مستقبل کی طرف گامزن کرے گی۔

پاکستان کو خود مختار،خودار اور خوشحال بنانا پاکستان مسلم لیگ ن کا خواب ہے جس کے تعبیر ہونے کا وقت آچکا ،امتیاز علی شاکر نے مزید کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر پاکستان کے بہتر اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے اب عمارت بنانا قیادت کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لیرونگ PP159چوہدری آس محمد میئواور سفید خاں میئونے کہا کہ ہمارے حلقے سے میاں شہباز شریف کی بھاری اکثریت کامیابی حلقے کے مسائل کو حل کرنے مدد گار ثابت ہوگی۔