پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں دو نئے ائر کرافٹ شامل

Pak Navy

Pak Navy

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں جدید طرز کے دو اے ٹی آر 72 ائر کرافٹ شامل کر لئے گئے، طیارے چھ گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

طیارے کی شمولیت کے سلسلے میں پی این ایس مہران کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ تھے۔ اے ٹی آر 72 ٹربو انجن کے حامل جدید اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے جہاز اسٹیٹ آف آرٹ ٹریفک کولژن، ایوائیڈینس سسٹم، خود کار پائیلٹ، سیمی گلاس کاک پٹ انسٹرومینشن اور چھ بلیڈوں سے لیس ۔

ان طیاروں کی زمین پر اوسط اسپیڈ 250 ناٹس ہے جبکہ یہ چھ گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ پاک بحریہ کے مطابق ان ائر کرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ سمندر میں موثر میری ٹائم آپریشنز کر سکے گی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سمندروں کی پاسبانی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی، منشیات، اسلحے اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم سے نمٹنے کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے خطرات بر وقت رد وعمل اور صلاحیتوں کا متقاضی ہے۔