پاک بحریہ کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، سربراہ پاک بحریہ

Pak Navy

Pak Navy

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا کہ پاک بحریہ کو اپنی سمندری حدود میں بحری قزاقی، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار اور چوکس رہنا ہو گا۔ وہ نیول اکیڈمی کراچی میں 99 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا کہ آج بحیثیت قوم ہم کئی آزمائشوں سے گذر رہے ہیں اور پاک بحریہ بھی اس سے مستثنی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو خطے میں بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں پر نظر رکھنی ہو گی اور اندرونی خطرات سے بھی نبرد آزما ہونا ہے جو اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی پر کیڈٹ روحیل شہزاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اور عائشہ بنت رفیق کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل دیا گیا۔