اضلاع کی خبریں 15/2/2014

وزیر اعظم میاں نواز شریف جس طرح ملک پاکستان کے استحکام اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اُس کی مثال نہیں ملتی
لاہور (زیڈاین این) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مشن ہے ۔ عوام ہمارے اور ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف جس طرح ملک پاکستان کے استحکام اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اُس کی مثال نہیں ملتی۔ اُن کا حالیہ دورہ ترکی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ترک گروپ کی طرف سے 600میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگانے پر رضا مندی اس بات کی تائید کرتا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ (ن ) کی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پا لے گی۔ مسلم لیگ (ن ) کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں ۔وہ آج یہاں پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے ۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنما و چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا کہ حلقہ 124میں جاری ترقیاتی کام بلا امتیاز تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور مزید منصوبوں کے آغاز کے لیے فنڈز کے حصول کی کوشش کی جا رہی ہے۔حلقہ124کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے کیونکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مشن ہے اور انشااللہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں عوامی خواہشات کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن PP-145میاں مقصود ، جمیل اختر بلا جنرل سیکرٹری PP-145 ,صدر PP-146 فیصل عدنان ،میاں نفیس ، ندیم بھولا ،سرور ویلڈنگ والا ،اسحاق ہیرو، عاطف غفار ،کرامت اسدی ،علی مشتاق ، الیاس کھوکھر ،شاہنواز شانی ودیگر بھی موجود تھے۔

———————–
——————–
لاہور، ڈکیتی کی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار
لاہور(زیڈاین این)سی آئی اے صدر نے جوہر ٹائون کے رہائشی انجئینرر محمد ریاض کے گھر ڈرائیور اور نوکرانی کے طور ملازمت حاصل کرکے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرکے23 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی ا شیا ء طلائی زیورات اورگاڑیاں چھین کر فرار ہونے والے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے دوران واردات لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ یہ بات ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ F بلاک جوہر ٹائون کے رہائشی انجینتر محمد ریاض نے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کو درخواست دی کہ ان کا ڈرائیور اور اس کی بیوی جنوری میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہمیں گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوگئے تھے لیکن مقامی پولیس ملزموںکو ابھی تک پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی جس پر سی سی پی او نے سی آئی اے کو اس واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جس کے تحت سی آئی اے صدر کی پولیس ٹیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی جس نے مدعی مقدمہ سے معلومات حاصل کر نے کے بعدان معلومات کی روشنی میں مختلف جگہ چھاپے مار کر ملزم حسن عرف شکوراس کی بیوی زرینہ بی بی عرف نیکو ، محمد عادل اور آصف قدوس کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پرواردات میں لوٹے ہوئے طلائی زیورات ،موبائل فونز، دو عدد کاریں ،پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمدکر لیا ہے دوران تفتیش ملزم حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اور اس کی بیوی نے محمد ریاض کے گھر بطور ڈرائیور اور گھریلو خادمہ کے ملازمت حاصل کی اور اس دوران گھر کے تمام حالات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد میں نے اپنی بیوی سالے آصف قدوس ہم زلف محمد عادل اور سالی راشدہ کے ساتھ مل کر واردات کا منصو بہ بنایا اور طے شدہ منصوبے کی مطابق ملزمان گھر واپس آتے ہی نے انجنیئر ریاض کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمر ے میں بند کرکے لاکھوں روپے مالیت کی دو کاریں ، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان الیکٹرونکس چھین کر فرار ہوگئے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان اسے قبل بھی لاہور اور گوجرانوالہ کے پوش علاقوں میں گھروں میں ملازمت حاصل کرکے وارداتیں کرکے فرار ہوچکے ہیں جن کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ واردات کی پانچوایں ملازمہ راشدہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

———————–
——————–
پولیس کا چھاپہ مارکر چار جوڑے رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
رائے ونڈ (زیڈاین این) رائے ونڈ پولیس نے چھاپہ مارکر چار جوڑے رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ صابر کالونی میں مخبر کی اطلاع پر اے ایس آئی نیاز نے ملازموں کے ہمراہ چھاپہ مار کر چار عورتوں کو چار مردوں کے ہمراہ علیدہ علیدہ رنگ رلیان مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

———————–
——————–
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے ۔ ڈاکٹر انیلا سلمان
لاہور(زیڈ این این) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی مفت تعلیم کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت پارٹنر نجی سکولوں کے تعاون سے بے وسیلہ بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم کا موقع مہیا ہو گا ۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلا سلمان نے بین الاقوامی تعلیمی ماہر اور پاپ اپ فاؤنڈیشن کے شریک بانی ڈاکٹر پال کلارک کی سربراہی میں ملنے والے تین رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کی نمائندہ مس ثناء اور میکنزی روڈ میپ ٹیم کے فیصل تاجدار کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران بھی موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انیلا سلمان نے بتایا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے 40 ماہ دورانیہ پر مشتمل خصوصی نصاب تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ اس طرح یہ طالب علم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں میں تین سال اور چار ماہ میں پرائمری تک تعلیم حاصل کرکے اپنا تعلیمی سلسلہ آگے جاری رکھ سکیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غربت اور سماجی و معاشی رکاوٹوں کا شکار بے وسیلہ گھرانوں کے بچوں و بچیوں کے لئے ان کے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی ہے ۔ اس مقصد کے لئے نجی شعبہ کے اشتراک سے تین مختلف تعلیمی ماڈل تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تحفظ اطفال کی علامت ہے جس نے بچوں کو چائلڈ لیبر سے بچا کر انہیں تعلیم جیسا بنیادی حق دیا ہے ۔ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلا سلمان نے مزید بتایا کہ نجی سکولوں کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات کے بارے میں بھی تربیت دی گئی ہے تا کہ نجی سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہو۔ اس موقع پر ڈاکٹر پال کلارک نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈلز کی افادیت کو سراہا ۔

———————–
——————–
ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو قانون پر عملدرآمد کی ہدایت
لاہور کی 42میں سے 102فنکشنل سوسائٹیوں کو اراضی ریکارڈ یا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات ،محمد اقبال سیٹھ
سوسائٹیوں میں بائیومیٹرک سسٹم لاگو ، سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کیا جارہا ہے،ڈسٹرکٹ کوآپریٹو
لاہور(زیڈ این این)کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بائی لاز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ان کی خلاف ورزی کی مرتکب سوسائٹیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیاگیا ہے۔ لاہور میں کل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعداد142ہے جن میں 102 فنکشنل ، 20نان فنکشنل اور 20انڈر لیکوئیڈیشن میں ہیں۔تمام فنکشنل سوسائٹیوں کو اپنی اراضی کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بارے ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ ہر قسم کا ریکارڈ باآسانی دستیاب اور محفوظ ہاتھوں میں رہے۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر محمد اقبال سیٹھ نے ایک محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فرح پنوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر محمد اقبال سیٹھ نے کہا کہ فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فردا فردا ہر سوسائٹی کی رپورٹ مرتب کریں تاکہ بائی لاز پر عمل نہ کرنے والی سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تقریبا تمام سوسائٹیوں میں بائیومیٹرک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی بچت کرنے کے سلسلے میں تمام سوسائٹیوں کی سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ اجلاس کا انعقاد نہ کرانے والی سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیں۔

———————–
——————–
پنجاب حکومت خزانے کی پائی پائی کو قوم کی امانت سمجھے، ناصررمضان گجر
نامکمل منصوبوں کے متعلق ق لیگ کے حقائق نامہ میں حقائق بیان کئے گئے، سیکرٹری اطلاعات لاہور
نامکمل منصوبوں کے باعث قومی خزانے کا مزید ضیاع روکنے کے لئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں
لاہور(زیڈ این این) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ نا مکمل منصوبوں کے متعلق ق لیگ کے حقائق نامہ میں 100فیصد حقائق بیان کئے گئے، پنجاب کی موجودہ حکومت خزانے کی پائی پائی کو قوم کی امانت سمجھیں، چودھری پرویز الٰہی کے دور کے ہسپتالوں، کالجوں، سکولوں کے منصوبوں کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا قابل افسوس ہے، پنجاب حکومت ق لیگ کے حقائق نامہ کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ غلط منصوبوں میں قومی خزانے کے ضیاع کا نوٹس لیں اور سابق دور کے فلاحی منصوبوں کو مکمل کروانے کیلئے صوبائی حکومت کو ہدایات جا ری کریں۔

———————–
——————–
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی
پنجاب میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک ”ہفتہ ترقی خواتین”منانے کا اعلان
لاہور(زیڈ این این) حکومت پنجاب نے خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے سلسلے میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک ”ہفتہ ترقی خواتین”منانے کا اعلان کیا ہے ـ صوبہ بھر کے 256 سرکاری کالجز اور نجی و پبلک سیکٹر کی35 سے زائدیونیورسٹیوں میںخواتین کے معاشرتی مقام میں بہتری لانے اور انہیں قومی سطح پرفیصلہ سازی کے عمل میں زیادہ موثر کردار تفویض کرنے کے حوالے سے یکم مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے میں سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے جبکہ 5مارچ ،6 مارچ اور 7 مارچ کو ضلعی اور ڈویژنل سطح پر خواتین کے حقوق سے عوام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جن میں متعلقہ ضلع کے منتخب عوامی نمائندوں ، فلاحی تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے عہدیداروں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاںرہنے والی خواتین شرکت کریں گیـ یہ فیصلہ آج صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی صدارت میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے والی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ـ صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری ، صوبائی وزیر ترقی خواتین بیگم حمیدہ وحیدالدین ، صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز ، قومی اسمبلی کی رکن شائستہ پرویز ملک، ارکان پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ، تحیا نون ، صبا صادق ، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ارم بخاری اور سیکرٹری سوشل ویلفیئرفہمیدہ مشتاق کے علاوہ وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یونیورسٹی ، ڈاکٹر صبیحہ منصور ، ایس پی ٹریفک سہیل چوہدری ، اے ایس پی گارڈن ٹاؤن ندا عمر چٹھہ، ڈائریکٹر لاء ڈیپارٹمنٹ پنجاب محسن عباس سید ، ایڈیشنل سیکرٹری (اکیڈمک)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی بہادر قاضی ، ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیر اعلی پنجاب شاہد اقبال اور معروف دانشور ڈاکٹر سائرہ شاہ نے اجلاس میں شرکت کی ـ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 مارچ کو انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے بارے میں قانون کا نیا ترمیمی مسودہ منظور کیا جائے گا جس کے بعد دوپہر تین بجے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں صوبہ بھر سے اپنے اپنے شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دینے والی ماہر خواتین اور کھیت مزدوری سے لے کر بھٹہ خشت اور صنعتی اداروں میں دن رات محنت کر کے پاکستان کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے والی نمایاں خواتین کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ـ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اس تقریب کی صدارت کریں گے ـ اس سے اگلے روز 9 مارچ کو گورنر ہاؤس لاہور میں ویمن ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہو گی ـکابینہ کمیٹی کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے 2012ء میں ”ویمن امپاور منٹ پیکج” متعارف کرایا تھاـ اس پیکج کے تحت مرحلہ وار انتظامی اقدامات بروئے کار لانے کے علاوہ نئے قوانین کے مسودے بھی تیارکئے گئے ہیں جن میں پنجاب کمیشن آن ہراسمنٹ آف ویمن کے قیام ، خواتین کے لئے خاندانی وراثت سے اپنے قانونی حصے کی وصولی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ریونیو رولز میں تبدیلی ، جائیداد کی میوٹیشن کا عمل سادہ تر بنانے ، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ، ڈومیسٹک ورکرز(میڈز) کو تحفظ دینے کے لئے ورکنگ آورز کے تعین اور ان کی پلیسمنٹ کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنے کے لئے لازمی رجسٹریشن کے علاوہ فیملی لاز میں ”طلاق تفویض” کے حوالے سے ضروری ترامیم کے بل شامل ہیں ـ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انٹر نیشنل ویمن ڈے کے موقع پر خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے والے ان اقدامات کے ہمارے معاشرے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گےـوائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ جس طرح گزشتہ دور حکومت میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں” محترمہ بے نظیر بھٹو چیئر ”قائم کی گئی تھی، اسی طرح اس سال انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ”لیڈی وقار النساء نون چیئر” کا قیام بھی عمل میں لانے کا اعلان کیا جائے ـ

———————–
——————–
وزیر قانون پنجاب نے حقائق نامہ کا جواب نہ دیکر ”اعتراف جرم” کر لیا
پنجاب کے موجودہ حکمران ایڑھی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود چودھری پرویزالٰہی کے مفاد عامہ کے کسی منصوبہ
میں ایک پائی کی بے ضابطگی سامنے نہیں لاسکے: پاکستان مسلم لیگ پنجاب
لاہور(زیڈ این این) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نامکمل منصوبوں کے باعث خزانے کو پہنچنے والے 30 ارب سے زائد کے نقصان پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے حقائق نامہ کا جوا ب دینے کی بجائے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی الزام تراشی درحقیقت ”اعتراف جرم” ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کو روکنے کی بجائے روایتی غیر سنجیدگی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ قابل افسوس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خزانے کو اربوں روپے کے پہنچنے والے نقصان کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران 6 سال ا یڑھی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود چودھری پرویزالٰہی کے مفاد عامہ کے کسی منصوبہ میں ایک پائی کی بے ضابطگی سامنے نہیں لاسکے، چودھری پرویزالٰہی کا دور شفافیت اور گڈ گورننس کے حوالے سے ایک مثالی دورکے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

———————–
——————–
پرویز مشرف کیخلاف انتقامی اقدامات پرعدلیہ کیوں خاموش ہے۔ الطاف شاہد
حکمران ملک میں قیام امن کی بجائے پرویز مشرف کے انجام کی دعائیں کررہے ہیں۔
لاہور(زیڈ این این) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کے انجام کی دعاکرنیوالے منافق ہیں۔وفاقی وزیرخواجہ آصف کے حالیہ بیان”دعاہے پرویز مشرف انجام کوپہنچیں” کیخلاف عدلیہ فوری اورسخت ایکشن لے ،موصو ف نے کس حیثیت میں یہ بیان دیا ۔صدرمملکت کی حیثیت سے پرویز مشرف کووفاداری اورآئین کی پاسداری کاحلف دینے والے خواجہ آصف جنرل ضیاء الحق کے بھی ”کارخاص”رہے ہیں،وہ دوسروں کوجمہوریت اورآئین کادرس نہ دیں۔جوخودکیچڑ میں کھڑاہووہ دوسروں پرچھینٹے اڑانے کے سواکچھ نہیں کرسکتا۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف وزیراعظم نوازشریف اوران کی کابینہ کے بیانات حسد اورتعصب پرمبنی ہیں۔حکمران ملک میں قیام امن کی بجائے پرویز مشرف کے انجام کی دعائیں کررہے ہیں ،ان کایہ انتقامی اندازشرمناک اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران جوبھی کام شروع کرتے ہیں اس میں بگاڑپیداہوجاتا ہے۔حکومت نے ہوم ورک کے بغیر مذاکرات شروع کئے جوبری طرح ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوںنے جوکام کل کرنا ہے وہ آج کیوں نہیں کرتے، مذاکرات کامثبت نتیجہ برآمدہوناخارج ازامکان ہے ۔ ”لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیںمانتے ”کامحاورہ طالبان پرپوری طرح صادق آتا ہے ،ان کی شرطیں ماورائے آئین ہیں۔انہوں نے کہا حکمرانوں کے ناقص اورمتنازعہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔نام نہاد مذاکرات کے باوجود دہشت گردی کے واقعات میں شدت پیداہونے پروزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکروضاحت پیش کریں۔

———————–
——————–
کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بائی لاز پر عملدرآمد کرنے پر ایکشن لینے کی ہدایتـڈسٹرکٹ کوآپریٹو
لاہور کی 42میں سے 102فنکشنل سوسائٹیوں کو اراضی ریکارڈ یا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات ـ محمد اقبال سیٹھ
تمام سوسائٹیوں میں بائیومیٹرک سسٹم لاگو اور سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کیا جارہا ہے
لاہور(زیڈ این این)کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بائی لاز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ان کی خلاف ورزی کی مرتکب سوسائٹیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیاگیا ہےـ لاہور میں کل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعداد142ہے جن میں 102فنکشنل ،20نان فنکشنل اور 20انڈر لیکوئیڈیشن میں ہیںـتمام فنکشنل سوسائٹیوں کو اپنی اراضی کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بارے ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ ہر قسم کا ریکارڈ باآسانی دستیاب اور محفوظ ہاتھوں میں رہےـاس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر محمد اقبال سیٹھ نے ایک محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیاـ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فرح پنوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجودتھےـڈسٹرکٹ آفیسر محمد اقبال سیٹھ نے کہا کہ فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فردا فردا ہر سوسائٹی کی رپورٹ مرتب کریں تاکہ بائی لاز پر عمل نہ کرنے والی سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جاسکےـانہوں نے کہا کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوجائے گاـ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تقریبا تمام سوسائٹیوں میں بائیومیٹرک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیںـ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی بچت کرنے کے سلسلے میں تمام سوسائٹیوں کی سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کیا جارہا ہے ـانہوں نے کہا کہ سالانہ اجلاس کا انعقاد نہ کرانے والی سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیںـ
———————–
——————–
ملک نازک صورتحال سے گذر رہا ہے،چوہدری لال حسین
لاہور(زیڈ این این) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گذر رہا ہے جو سیاسی رہنماؤں سے سنجیدہ طرز عمل کی متقاضی ہے جبکہ بعض سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے کے تحت جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کے لئے پرکشش نعروں کی آڑ میں ‘ گھیراؤ ، لوٹو اور جلاؤ ‘کی سیاست کا آغاز کر رہی ہیں تاہم عوام ان کے دلفریب نعروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ـانہوںنے کہا کہ جنرل الیکشن اور ضمنی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد خاص طور سے تحریک انصاف انتخابات کے دن سے ہی الیکشن کو متنازعہ بنا رہی ہے ـانہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخواہ سنجیدگی سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی تو ضمنی انتخابات میں اسے شکست سے دوچار نہ ہونا پڑتا اور منفی سیاست نہ اپناتیـمسلم لیگ (ن) کے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لال حسین نے کہا کہ تحریک انصاف ریلیاں اور دھرنے کی منفی سیاست چھوڑے اور عوامی فلاح و بہبود کی سیاست کرے ـانہوں نے دھرنے اور ریلیوں کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں اقتصادی و معاشی ترقی کے لئے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریںـ

———————–
——————–
جھوٹ کی عمارت پرکھڑے حکمران سچائی نہیں سن سکتے ۔سرفرازخان نیازی
عمران خان نے سچ کہا ،اب حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔
لاہور(زیڈ این این)پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ جھوٹ کی عمارت پرکھڑے حکمران سچائی سن اورآئینہ نہیں دیکھ سکتے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حقیقت بیان کی لہٰذا ء اب حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔راناثناء اللہ کوجگت بازی کے سواکچھ نہیں آتا،عمران خان کیخلاف زہراگلنا راناثناء اللہ کی مجبوری ہے ورنہ جاتی امراء والے ان کاوظیفہ بند کردیں گے۔پاکستان کی سبھی سیاسی برائیاں اورپرچھائیاں پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف متحد ہوگئی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ بزدل حکمرانوں کی زبان پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کانام تک نہیںآتا ،پاکستان میں جاری دہشت گردی بیرونی قوتوں کی کارستانی اورشیطانی لگتی ہے۔بھارت کبھی پاکستان کاخیرخواہ نہیں ہوسکتا ،وفاقی حکومت بھارت کوپسندیدہ ملک ڈکلیئرکرنے سے بازرہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے دوہرانقصان اٹھا یا ،ایک طرف ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دوسری طرف پاکستان کی قومی معیشت کوناقابل تلافی نقصان برداشت کرناپڑا مگر اس کے باوجود وزیراعظم نوازشریف کسی ملز م کی طرح کٹہرے میں کھڑے ہیں۔پاکستانیوں کی قربانیوں کی قیمت اپنے بیرونی آقائوں سے وصول کرنیوالے حکمران ریاست اورقومی حمیت کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی نام یاانتخابی نشان رکھنے سے شیرنہیں بن جاتا ،عابدشیرعلی کی چوری اورسینہ زوری کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ ان کے آقالوہاچورمشہور ہیں۔بجلی چوری کے سدباب میں ناکامی پرعابدشیر علی مستعفی ہونے کی بجائے دوسروں پرکیچڑاچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں خوشگوارتبدیلی آ گئی، عمران خان کی قیادت میں باقی پاکستان بھی ضرور بدلے گا۔
———————–
——————–
اوپن یونیورسٹی ایک جامع نظام کے تحت اگلے تین سال میں
تعلیم سے محروم ایک میلین لوگوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا مقررہ ہدف حاصل کرلے گی، محمد قاسم حیدر ڈائریکٹر بی یو ای ایس پی
لاہور(زیڈ این این)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں تک جدید انفارمشن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری اور یکساں تعلیمی سہولتیںپہنچا نے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انھوں نے اقوام متحدہ کے میلینیم مقاصد 2015ء کے حصول کے لئے ایک مضبوط روڈ میپ تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں سماجی و اقتصادی وجوہات کی بنا ابتدائی تعلیم سے محروم اہل وطن کو”اوپن سکولنگ سسٹم”کے تحت مڈل اور میٹرک سطح تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی اور ایک جامع نظام کے تحت اگلے تین سال کے مختصر عرصے میں تعلیم سے محروم ایک میلین لوگوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا مقررہ ہدف کامبابی سے حاصل کرلیا جائے گا”ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بیورو آف یونیورسٹی ایکسٹنشن اینڈ سپیشل پروگرامز/پراجیکٹس )بی یو ای ایس پی( کے ڈائریکٹر محمد قاسم حیدر نے دس روزہ ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔

———————–
——————–
حکومت کی مس مینجمنٹ سے دہشت گردی مزید بڑھ گئی۔اشرف بھٹی
وزیراعظم نوازشریف نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے غلط ٹیم بنائی
لاہور(زیڈ این این) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی مس مینجمنٹ سے دہشت گردی مزید بڑھ گئی۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں عوام میں محرومیوں کاسبب ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے غلط ٹیم بنائی،کچھ ممبر شہرت کے بھوکے نکلے ۔وزیراعظم نوازشریف کے چہیتے اوروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے استاد عرفان صدیقی کومیڈیا میں آنے کاشوق مذاکرات کی ناکامی کاسبب بنا۔یوں لگ رہا تھا کہ مذاکرات اخبارات کی وساطت سے ہورہے ہیں۔سرکاری ٹیم کے عاقبت نااندیشانہ بیانات نے مذاکرات کوبلڈوزکردیا ۔اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سرکاری ادارے اورسرکاری پیسے حکمرانوں کے پاس ملک وقوم کی امانت ہیں مگرشریف برادران اس میں خیانت کے مرتکب ہورہے ہیں۔حکومت کے پاس معمولی خامیوں اورکمزوریوں پرقومی اداروں کی نیلامی کاکوئی اختیاراورجواز نہیں ،اصلاح احوال کی نیت ہوتو ان اداروں کودوبارہ سے منفعت بخش بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکمرانوں نے اپنے انتخابی منشورکی کاپیاں کوڑے دان میں پھینک دی ہیں ۔ حکمران ہرروزعوام پر مہنگائی بم گرارہے ہیں،ان بیچاروں میں چیلنجز کاسامنا کرنے کی سکت ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنابھی بہت بڑی کامیابی سمجھتی ہے،اب تک جوبھی قرض آیاوہ عوام کے خالی پیٹ کی بجائے حکمرانوں کی تجوریوں میںگیا ۔یہ پیسے عوام کی فلاح وبہبو کی بجائے میٹروبس سروس اورلیپ ٹاپ سمیت دوسرے ناقص منصوبوں اورحکمرانوں کی عیش وعشرت پرصرف ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے پیسے کاضیاع بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے ۔دستیاب وسائل پرانحصار اور ملک وقوم کی ضروریات کیلئے ملک کے اندرمتبادل ذرائع پیداکرنے کی اشدضرورت ہے۔
———————–
——————–