پاکستان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے : سلمان خورشید

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے لائن آف کنٹرول پر پانچ فوجیوں کی ہلاکت کو بھارت کے لئے باعث تشویش واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرنا ہوں گی۔

ذرائع رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سلمان خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے موقع پر تجارت اور جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے ساز گار ماحول ناگزیر ہے جب تک دونوں ممالک کے درمیان ماحول کو سازگار نہیں بنایا جاسکتا۔

دو طرفہ تجارت سمیت تعلقات کی بحالی ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ یہ سلسلہ فوری بند کرے۔