سابق کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں8816ارب روپے کا اضافہ ہواہے،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ اپنی پارٹی اور اسکے اتحادی امیدواروں کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے اور اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام حلقوں میں تحریک تحفظ پاکستان اور اسکے اتحادیوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں ،بدترین طویل ترین لوڈشیڈنگ کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی بجائے تنزلی کا سفر طے کررہی ہے جبکہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں8816ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔ ڈالر میں5برس میں36.9روپے اضافہ ہوا ۔مہنگائی150گنا بڑھ چکی ہے۔

قوم 65 برس سے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے نرغے میں ہے۔ چندخاندانوںنے18کروڑ عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ملک میں حلال روزی کمانے کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے آزادانہ ماحول کی فراہمی سب کے لئے یقینی بنانی ہوگی مسائل کے حل اور ظلم سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ قوم محب وطن جماعتوں کا ساتھ دے ملک مزید کسی عدم استحکام کا متحمل نہیںہوسکتا انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں۔

بلکہ آمرانہ سوچ اور موروثیت ہے جبکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں تحریک تحفظ پاکستان ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرینگے ہر ایک کو بلا تفریق انصاف فراہم کیا جائے گا۔
لٹیروں سے قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔

ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے ۔ ڈیمز تعمیر کئے جائینگے۔ ملک کو دیانتدار قیادت ہی بحرانوں ،مشکلات و مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ ہماری قیادت کے دامن پر کسی قسم کا داغ نہیں ۔ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار ، کرپشن اور نا اہلی نے ملک کو معاشی و اقتصادی ، سیاسی بحرانوں سے دو چار کیا۔ عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت مہنگائی ، بے روزگاری ، بد امنی میں اضافہ ہوا۔ عوام خود کشیاں کررہے ہیں عوام دیانتدار ، با صلاحیت لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔