لالہ موسی کی خبریں 28.03.2013

حلقہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ ،معروف زمیندار چوہدری محمد اسلم وسن نے گذشتہ روز لالہ موسیٰ کا دورہ کیا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ ،معروف زمیندار چوہدری محمد اسلم وسن نے گذشتہ روز لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفی آزر اور محمد بلال احمد بٹ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وسن برادری عرصہ پچیس سال سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حلقہ این اے106سے الیکشن لڑیں گے اور کامیاب ہونگے،انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ کی سپورٹ کی ہے اورہم مسلم لیگی ہیں انشاء اللہ حلقہ این اے106 سے الیکشن لڑیں گے کامیاب ہو کر حلقہ میں محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور مشرف کا ویثرن لے کر حلقہ میں تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا عذاب،مہنگائی کا طوفان،بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں اتنی مہنگائی اور لوڈشیدنگ نہیں تھی اور ہر آدمی اچھی زندگی بسر کر رہا تھا انہوں نے کہا ہے کہ میری الیکشن مہم میں جنرل پرویز مشرف لالہ موسیٰ اور ڈنگہ آئیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ آج حلقہ این اے106کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن سیل آفس میں جمع کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے حلقہ این اے106 کے کا غذات نامزدگی آج جمع کروائیں گے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے حلقہ این اے106 کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائیں گے،چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ پارٹی قائدین کے حکم کا پابندہیں اور قائدین کی ضد پر حلقہ این اے106 سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقہ میں وسیع ووٹ میں انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب میریمنزل ہو گی،حلقہ این اے106 کا مسلم لیگ ن کا ہر ورکر اور کارکن میرے قابل احترام بالخصوص انہوں نے لالہ موسیٰ کے شہریوں کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں لالہ موسیٰ کے ہر ورکر کے گھر گھر جا کر ووٹ مانگوں گا لالہ موسیٰ والے میرے لیے قابل احترام ہیں،انشاء اللہ حلقہ این اے106 سے الیکشن جیت کر قائدین کو سیٹ تحفے میں پیش کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ اور اس کے گردونواح میں شراب اور چرس کا دھندہ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی کوئی پوچھنے والا نہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)لالہ موسیٰ اور اس کے گردونواح میں شراب اور چرس کا دھندہ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی کوئی پوچھنے والا نہیں نوجوان نسل تباہ کے دہانے پر پہنچ گئی ہے،شراب اور چرس کا دھندہ کرنے والے راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں،عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے اپیل کہ ہے کہ شراب اور چرس کا مکرو دھندہ کرنے والوں کے خلاف و گرینڈ کریک ڈائون کرے تاکہ شہریوں میں ہونے والے کرائم پر قابو پایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے106 اور پی پی112کی ٹکٹوں کا فیصلہ آج ہو گا آج انتظار کی گھڑیاں ختم ہو جائیں گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106 اور پی پی112کی ٹکٹوں کا فیصلہ آج ہو گا آج انتظار کی گھڑیاں ختم ہو جائیں گی،حلقہ این اے106 سے چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ اور سید نور الحسن شاہ امیدوارہیں،جبکہ حلقہ پی پی 112سے چوہدری عبدالسعید کندوانہ،سیف الرحمن بھٹی،چوہدری لیاقت علی بھدر امیدوار ہے یاد رہے کہ سادات خاندان سے سید مددعلی شاہ نے بھی حلقہ پی پی112سے کاغذات جمع کروارہے ہیں،یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے حلقہ کی عوام سیاسی کشمکس میں مبتلا ہے کہ پارٹی قائدین ٹکٹوں کا سہرا کس کے سر باندھتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی ڈیوٹی کس پر مہربان ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی پی112سے پوری طاقت کے ساتھے الیکشن لڑیں گے،چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی پی112سے پوری طاقت کے ساتھے الیکشن لڑیں گے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز آف آف میانہ چک نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی112 کی عوام میں ہماری مضبوط جڑیں ہیں،پارٹی قائدین نے ہمیں حلقہ پی پی112سے موسٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے،انشاء اللہ اپنے مخالفین کو الیکشن میں ٹف ٹائم دوں گا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ہم حلقہ پی پی112کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں،حلقہ پی پی112میں ہمارا ذاتی ووٹ بنک ہے انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ کی عوام کی دعائوں سے الیکشن میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہونگے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالہ سے ایک جواب میں کہا کہ ہماری پاکستان تحریک انصاف کیلئے دن رات کی محنت ہی ہماری ٹکٹ کی ضامن ہے پارٹی قائدین اسکو بخوبی جانتے ہیں۔