پاکستانی وزیراعظم، یو اے ای صدر کے درمیان باہمی امور پر گفتگو

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

رحیم یارخان (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہمیشہ برادرانہ اور قلبی تعلقات استوار رہے ہیں اور دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے صدر اور حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں بڑی پاکستانی کمیونٹی دونوں برادر ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے مسائل پر بات چیت کی۔

انہوں نے اپنی اور پاکستانی عوام کی جانب سے شیخ خلیفہ بن زید النہیاناور یو اے ای کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔