ہیلتھ ورکروں کا قبائلی علاقوں میں پولیو مہم چلانے سے انکار

 Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) ہیلتھ ورکروں نے سلامتی کے لاحق خطرات کے باعث شورش زدہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

یہ بات جمعے کو حکام نے بتائی خیبر کے قبائلی ضلع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم ہفتے کو شروع ہونا ہے۔ 3 ہفتے قبل جمرود میں پولیو مہم کے دوران مسلح افراد نے ایک کارکن کو ہلاک کر دیا تھا۔

قبائلی علاقوں میں ہیلتھ ورکروں پر حملے کے باعث پولیو مہم متاثر ہے۔ پاکستانی طالبان نے 2012 میں جاسوسی کا الزام لگا کر وزیرستان میں پولیو مہم پر پابندی لگا دی تھی۔

جمرود کے سول اسپتال میں ملازمین نے سیکیورٹی کے لاحق شدید خطرات کی وجہ سے پولیو مہم میں شرکت نہ کرنے کا حلف اٹھایا تھا۔