پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور بدامنی دور کرنے کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے : رانا تنویر ناصر

لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور بدامنی دور کرنے کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے 11مئی کو دعوئوں نہیں کارکردگی کی بنا پر فیصلہ ہو گا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بدامنی، لوڈشیڈنگ اور مار دھاڑ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

اس وقت قوم بڑی مشکل حالت میں ہے۔ پاکستان مسائل کی دلدل میں ڈوبا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کا درد رکھنے والی جماعت ہے مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتی ہے۔ 11 مئی کو عوام مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ دیں گے۔

پاکستان کو اندھیروں سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کے منشور کا ترجیح نکتہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے توانائی کا بحران ختم کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میںآتے ہیں توانائی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے گی۔