تحفظ پاکستان بل بلوچوں کے قتل عام کے لیے ہے، اختر مینگل

Akhtar Mengal

Akhtar Mengal

نوشکی (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے تحفظ پاکستان بل کو بلوچستان کی بربادی قتل عام اور لوٹ مار کا بل قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے بلوچوں کا بیدری سے قتل عام لوٹ مار اور مسخ شدہ لاشوں کو اب باقاعدہ آئینی تحفظ اور قانون بنایا جارہا ہے یہ بل صرف بلوچوں کیلیے ہے۔

بند وقوں کے زور پر اگرچہ بلوچوں کے بچوں سے ترانہ پڑھایا جاتا ہے مگر وہ دل سے نہیں پڑھ سکتے۔ وہ جمعے کو بی این پی کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سب دروازے کھٹکھٹائے مگر کچھ نہیں ہوا، لگتا ہے کہ اب ہمیں ایک قدم آگے بڑھنا ہو گا۔