پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف تحریک انصاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان جنم لے گا، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں موجودہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کی بجائے غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔