حکومت غریب مکائو مہم پر کارفرماں ہے، عابد حسین صدیقی

لاہور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام کا نعرہ لگانے والی مسلم لیگ (ن) مہنگائی کی ”چیمپئن” بن چکی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب مکائو مہم پر کارفرماں ہے، مسلم لیگ ن انتخابی نعروں سے پھر گئی ہے اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گئی ہے، ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔

امن و امان کی انتہائی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے حکومت نے پٹرول بم گرا کر عوام کو جھلسا دیا ہے، غریبوں پر زندگی کا دائرہ تنگ کر دیا گیا ہے لوگ پیپلز پارٹی کی دور کو یاد کر رہے ہیں حکومت نے تین ماہ میں ہی عوام بھرکس نکال دیا ہے۔