’پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق امریکا اور یورپ کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں‘

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے امریکا اور یورپ کی پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

قرآن اکیڈمی میں علما بورڈ کے اجلاس کے بعد علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ انٹرفیتھ ہارمنی کا وفد ملک میں اقلیتی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، اسلام تمام الہامی مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، ایک سال میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے 127 شکایات آئیں اور ان کا حل نکالا گیا، اسلام جبری مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کسی مسلمان کی، مسیحی، سکھ، یا ہندو کی ہو وہ پاکستان کی بیٹی ہے، بہن ، بیٹی کی عزت وناموس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں جب کہ امریکی رپورٹ میں بھارت کوکلین چٹ دی گئی ہے، حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کی خلاف ایکشن لے۔