پاکستان ریزیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشن (PRWA)،کے ایک نمائندہ وفد سے اپنی قیامگاہ پر پاکستان کے رہائشی افراد کے مسائل پر سیر حاصل گفتگوکی

کراچی : اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی وچیئرمین ناہید حسین نے پاکستان ریزیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشن (PRWA)،کے ایک نمائندہ وفدسے اپنی قیامگاہ پر پاکستان کے رہائشی افراد کے مسائل پر سیر حاصل گفتگوکی جسکے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا جسمیں پاکستان کے رہائشی لوگوں کے مابین اصولِ کرایہ داری/ملکیت کو ایک نئے گوشے سے اجاگر کیاگیاَ

جسمیں یہ باور کرایاگیاہے کہ پگڑی پر حاصل زمین/جائیداد/دوکان/مکان/گودام کو سیاسی تمکن حاصل ہے اور آج کی عدالتوں نے اس اصول سے روگردانی کی تو پاکستان کے نظریاتی وسیاسی تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ویسے بھی پاکستان کسی غیر مذہب یا لادین افرادکاملک نہیں ہےَ

لہٰذاعدالت عظمیٰ پاکستان اور اسکی ماتحت عدالت عالیہ وعقاضی ضلعی عدالتیں پگڑی کے نظم سے رشوت واقربآء پروری کے تحت نہ الجھیں اوران معاملات کو عدالتی نظروں اور سماجی ومعاشی معاہدوں سے منسلک کرکے فیصلہ کریں ورنہ گھر،دفتر،کارخانوں،گوداموں،کھلیانوں میں بے چینی پھیل جائے گی۔

ناہید حسین نے کرایہ داروں کی نمائندہ انجمن کو اسلام اور اسلام آباد سے سختی سے وابستہ رہنے کا درس دیتے ہوئے کہا کہ”پاکستان٢٧،رمضان المبارک١٣٦٦ھ کی شب عالم اسلام کے عسکری قلعے کے طورپر ابھرتھا اور اسے کسی بھی طریقے سے مٹاناممکن نہیں ہے ہر فرد پاکستان کی بقاوسلامتی کو اپنی جان پر مقدم رکھے تو ہم موجودہ آئینی وقانونی بحران پر قابوپالیں گے۔

ناہیدحسین نے مزید کہاکہ”اگر ہمارے رائے دہندگان کو انکے مقامی پتوں سے محروم کرنے کی عالمگیر سازش کو کامیاب ہونے دیا گیا تو پاکستان کے دریآء پانی سے بھریں نہ بھریں ،خون سے بھرجائیں گے اور ہم اپنے شہدآء کی نماز جنازہ بھی نہ پڑھ سکیں گے۔”ناہید حسین نے پروا(PRWA)کے نمائندہ افراد کو اپنے انتخابات تک تحمل وبردباری کا مشور دیتے ہوئے کہاکہ”اگلے انتخابات تک بہت سارے ٹی وی ٹائیگرز(TV Tigers)اپنی اہمیت کھوبیٹھے گے اور وہی جیتے گاجسے پاکستان کے عوام کا تعاون حاصل ہوگا۔