پاکستان کی سری لنکن افراد کو ہیڈ لومز چلانے کی تربیت

Head Looms

Head Looms

سری لنکا (جیوڈیسک) سری لنکا میں ہینڈ لومز سیکٹر کے فروغ اور ترقی کیلئے پاکستان نے 72 ہزار ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے جبکہ 75 سری لنکن افراد کو ہیڈ لومز چلانے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

سری لنکا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ قاسم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا میں ہینڈ لومز کی صنعتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ،جس سے گھریلو صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

جس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگارکی فراہمی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے اقتصادی تعلقات بڑے مستحکم ہیں، جو گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔