پاکستان سٹیل دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی

Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹیل دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی۔ وزیر خزانہ کو خط میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگران دور میں منظور ہونے والے 11 ارب روپے نہ ملے تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔ وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل کا مالی خسارہ 80 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

16 ہزار ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، 6 ماہ قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ابھی تک پنیشن کی ایک پائی بھی ادا نہیں کی جا سکی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ، 12 ارب روپے گیس کا بل بھی واجب الادا ہے۔ نیشنل بنک نے خام مال منگوانے کیلئے 3 ارب دینے سے انکار کر دیا ہے۔