پاکستان سٹیل کی بجلی چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکی

Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹیل کی بجلی چوتھے روز بھی بحال نہیں ہوسکی۔ کے ای ایس سی اور پاکستان سٹیل کے درمیان کل مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان سٹیل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو سعادت چیمہ کے مطابق کے ای ایس ای سے واجبات کی ادائیگی اور بجلی کی بحالی کے معاملے پر حتمی مذاکرات کل ہوں گے۔

جس میں پیش رفت نہ ہوئی تو دونوں اداروں کے درمیان کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان سٹیل کی بجلی منقطع نہیں کی جا سکتی۔ بجلی کی بندش سے یومیہ خسارہ چودہ سے پندرہ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔