جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کمی

Inflation

Inflation

جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.18 فیصد کمی سے 195.69 پوائنٹس سے کم ہو کر 195.33 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 0.38 فیصد کمی سے 201.25 پوائنٹس سے کم ہو کر 200.48 پوائنٹس تک پہنچ گیا،

اس ہفتے کے دوران کیلے، آلو، گندم، آٹا، گڑ، ادرک، بیف، مونگ کی دال، تازہ دودھ، دھی اورچائے سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ٹماٹر، پیاز، سرخ مرچ، زندہ مرغی، انڈے، ایل پی جی، چنے کی دال، مسور کی دال، دال ماش، چینی، چاول سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق مٹن،خوردنی تیل، پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل۔

گیس کے نرخ، بجلی کے نرخ، دودھ پاڈراور کھلا گھی سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.26 فیصد، 0.34 فیصد، 0.41 فیصد اور 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔