آئندہ 2 ہفتوں میں کورونا کیسز میں مزید کمی ہوگی

Corona Cases in Islamabad

Corona Cases in Islamabad

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا کیسز میں آئندہ 2 ہفتے کے دوران مزید کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح زائد ہونے کی وجہ سے کورونا کی پانچویں لہر کے دوران شرح اموات اور اسپتالوں میں داخلے کی تعداد کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق، ہفتے کےدوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد رہی۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55304 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔