پاکستان میں ٹیکس وصولی کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے،ماہرین

Tax

Tax

لاہور(جیوڈیسک)لاہورمعاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی کی شرح تشویش ناک حد تک کم ہے، زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگا دیا جائے تو 160 ارب روپے سالانہ اضافی آمدنی حاصل ہوسکتی ہے۔لاہور میں کنسورشیم فار ڈویلپمنٹ پالیسی ریسرچ نے ٹیکسز میں کمی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا۔

سیمینار سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت اور سری لنکا سے دس گنا کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے۔ آمدنی میں اضافے کیلئے مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنی ہونگی۔

زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگا دیا جائے تو 160 ارب روپے سالانہ کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بقا کیلئے ٹیکس اصلاحات کرنا ہونگی جو اب ناگزیر ہوچکی ہیں۔