ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے

Load Shedding

Load Shedding

لاہور(جیوڈیسک)ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے لوڈ شیڈ نگ فوری طور پر کم کرنے کا حکم دیا جبکہ کراچی کے علاقے ملیر میں لوگوں نے لوڈ شیڈ نگ پر شدید احتجاج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خلاف درخواست کی سماعت پر حکم دیا کہ شہر میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈ نگ نہیں ہونی چاہئیے۔

عدالت نے اپنے ریماکس میں کہا ایسا لگتا ہے کہ من پسند لوگوں کو بجلی دی جاتی ہیاور بجلی چوری روکنا حکومت کی ترجیحات میں ہی نہیں۔ ساہیوال میں مسلسل 8 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔ کراچی میں ملیر کے علاقے ڈی ون اور ڈی ٹو ایریا میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ بجلی کے شدید بحران پر مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر نذر آتش کئے۔

مشتعل افراد نے ماڈل کالونی پھاٹک بھی بند کردیا۔ دوسری جانب کے ای ایس سی کے مطابق صارفین کی جانب سے بجلی کے بل ادا نہیں کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ سکھر سمیت اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں را ت ہونے والی ہلکی بارش کے بعد رات گئے سے اب تک بجلی غائب ہے۔

گلگت میں لوڈ شیڈ نگ کے ستائیمزدور لوڈ شیڈ نگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے شہریوں پر پتھرا کیا۔ میر پور آزاد کشمیرمیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سنگین مسئلے لوڈ شیڈ نگ پر کشمیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا اور محکمہ برقیات کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔