پاکستان دہشت گردی کیخلاف توقعات پر پورا نہیں اترا، تعلقات محدود ہیں، جنرل ڈیمپسی

General Dempsey

General Dempsey

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں د ے سکتا۔ امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں تحریری بیان میں جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک امریکا مفادات مشترکہ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان موثر فوجی تعاون کے لئے سکیورٹی معاونت کے پروگرام ضروری ہیں

۔جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا دونوں ممالک کا سٹریٹجک ہدف القاعدہ کو شکست دینا ہے تا کہ وہ دوبارہ پاکستان اور افغانستان میں محفوظ ٹھکانہ نہ بنا سکے تاہم یہ کام پاکستان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا تعاون امریکی توقعات پر کبھی پورا نہیں اترا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سکیورٹی محاذ پر ماضی کے مقابلے میں ہمارے اب پاکستان سے محدود تعلقات ہیں تاہم پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر اور امریکی کانگریس کی مسلسل معاونت کے بغیر سکیورٹی تعاون کامیاب نہیں ہو سکتا۔