برطانیہ: مصری افواج کو اسلحہ فراہمی کے لائنسس منسوخ

UK

UK

برطانوی حکومت نے مصر میں جاری بدامنی اور کشیدگی کے باعث مصری افواج اور پولیس کو اسلحہ فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں کے لائنس منسوخ کردئیے ہیں۔

برطانوی وزارت تجارت کے سیکٹریری ونس کیبل کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی ہدایات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ مصری انتظامیہ معزول صدر مرسی کے حامیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے برطانوی اسلحہ استعمال نہ کریں۔

بزنس سیکٹریری کا کہنا ہے کہ جن پانچ کمپنیوں کے لائنس منسوخ کیے گئے ہیں یہ کمپنی مصری افواج اور پولیس کو مشین گن، بکتر بند گاڑیاں، ریڈیوں آلات اور کمیوینیکیشن کا سامان فراہم کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ مصر میں صدر مرسی کی معزولی سے لے کر ابتک ان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے درمیان ساٹھ سے زائد افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔