پاکستان، امریکہ میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات چیت پر اتفاق ہو گیا، اسحق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے،امریکی وفد کی سربراہ الزبتھ لٹل نے کہا ہے کہ بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی اوورسیز انوسٹمنٹ کارپوریشن کی سربراہ الزبتھ لٹل کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ امریکی وفد سے تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات کرنے پر اتفاق ہوا۔

اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ کھلے ذہن کے ساتھ امریکا سے تجارتی معاملات آگے بڑھائیں گے۔امریکی اوورسیز انوسٹمنٹ کارپوریشن کی سربراہ الزبتھ لٹل کا کہنا تھا کہ بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور بائیو گیس سے بجلی بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔الزبتھ لٹل نے بتایا کہ سندھ میں ہوا سے 50 میگاواٹ بنانے کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو سیکورٹی اور گورننس سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔