نئے بھارتی ہائی کمشنر راگھون پاکستاں پہنچ گئے

Raghavan

Raghavan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے لئے نامزد کئے گئے نئے بھارتی ہائی کمشنر سی پی راگھون پاکستاں پہنچ گئے ہیں۔ آئندہ دنوں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ نئے بھارتی ہائی کمشنر واہگہ کے راستے لاہور آئے ہیں جہاں سے اسلام آباد پہنچ کر سفارتی پروٹوکول کے مطابق صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تاہم نجی دورے پر بیرون ملک جانے والے صدر آصف زرداری کی واپسی کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔ بھارت کے نئے ہائی کمشنر ایک ایسے وقت میں پاکستاں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں جب بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سابق افسر کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملے بھارت نے خود کرائے تھے۔

تاکہ انسداد دہشت گردی کے خلاف قوانین کو مزید سخت کرنے کے لئے حمایت حاصل کر سکے۔ پاکستان پہنچ کر اپنے پہلے بیان میں سی پی راگھون نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے لئے دوستانہ اور مضبوط تعلقات کا پیغام لایا ہوں۔