پاکستان کی خواہش ہے خطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے، شاہ محمود قریشی

 Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے خطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کی جانب سے امریکی فضائی اڈوں پرداغے گئے میزائلوں کے رد عمل میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا،۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے، پاکستان کی خواہش ہےخطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے، پاکستان امن کا خواہشمند ہے۔ امریکا میں ایک بڑا طبقہ جنگ نہیں چاہتا، خطہ کشیدگی میں اضافے کا متحمل نہیں ہے۔ کوشش ہے خطے میں کشیدگی نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں، گفت و شندید سے معاملات حل ہونے چاہیے، طاقت کے استعمال سے حالات بگڑ جائیں گے، بھارت میں صورتحال تشویشناک ہے جب کہ حالات کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔