پاکستان کے ساتھ سویلین ایٹمی ٹیکنالوجی پر بات چیت نہیں ہوئی، امریکا

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ بجلی کی پیداوار کے لئے سویلین ایٹمی ٹیکنالوجی پر بات چیت نہیں ہوئی۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بجلی پیدا کرنے کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کی افواہوں کا علم ہیتاہم ان میں صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا امریکا پاکستان کے توانائی بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔ بھارت سے بجلی کی خریداری کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے۔