چمن بارڈر کسٹم ہاوس کے قریب بم رکھتے ہوئے مبینہ ملزم کو پکڑا گیا

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن بارڈر کسٹم ہاوس کے قریب بم رکھتے ہوئے لوگوں نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا، ملزم کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کے کسٹم ہاوس کے قریب ایک مشکوک شخص نے پاک افغان شاہراہ پر واقع پل کے نیچے ایک مشکوک بیگ رکھا اور فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران شہریوں نے دیکھ لیا اور انہیں پکڑ لیا۔

اطلاع ملنے پر خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا، لیویز نے بھی موقع پر پہنچ کر بیگ کی تلاشی لیا تو اس میں سے بم بر آمد ہوا ، بم کو ناکارہ بنانے کے لئے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواد کو طلب کر لیا ہے، جبکہ پاک افغان شاہراہ سمیت کسٹم ہاوس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔