پاکستان کے بغیر طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے: کرزئی

Karzai

Karzai

کابل(جیوڈیسک)کابل میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکاپریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے جاسوس اداروں کے طالبان سے قریبی روابط ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یقین ظاہر کیاکہ صدرکرزئی جانتے ہیں کہ امریکا صرف امن کیلئے طالبان کومذاکرات کی میزپرلاناچاہتا ہے ۔ امریکا کے طالبان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور مقاصد نہیں ہیں۔ افغان عوام کے تحفظ کے لیے افغان حکومت کی کوششوں کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔

افغانستان میں شفاف، محفوظ اور آزادانہ انتخابات کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت درکارہوگی۔