لندن : لائبریری اور میونسپل کی عمارت میں آگ لگ گئی

London Fire

London Fire

لندن(جیوڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے ول ورتھ روڈ پر لائبریری اور میونسپل کی عمارت میں آگ لگ گئی جسے بجھانے میں 100 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ لندن میں پیر کی شام لگنے والی اس آگ کو بجھانے کیلئے20 سے زائد فائر ٹینڈز نے حصے لیا۔

آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے، آگ لگنے کے بعد نزدیکی رہائشی عمارتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔