پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خود کشی سے بچائو کا دن منایا جا رہا ہے

Suicide

Suicide

اسلام آباد (جیوڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خود کشی سے بچا کا دن منایا جا رہا ہے۔ انسان کو زندگی ایک بار ہی ملتی ہے اور وہ کوئی بدنصیب ہی ہو گا جو اپنی زندگی کو اپنے ہاتھوں ختم کرے مگر معاشرتی ناہمواریاں، انصاف کی عدم فراہمی، معاشی مسائل، محبت میں ناکامی جیسے مسائل کی وجہ سے کئی افراد زندگی تک گنوا دیتے ہیں۔

اپنے پیچھے دکھ چھوڑ جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ ڈیپریشن ہے۔انسانی زندگی بہت ہی قیمتی ہے اسی لئے انسانی زندگی تخلیق کرنے والی اللہ تعالی کی ذات نے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرنے والے کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔