کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 16 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن جا ری ہے۔ مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مزید 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق انچولی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی احمدجمال کے مطابق شاہ لطیف ٹاون میں پولیس چھاپوں کے دوران بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان کو حراست میں لیا لے گیا ہے۔ کورنگی کے علاقے زمان ٹاون سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے بھی ہجرت کالونی سے ایک ڈاکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جس سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل سیٹ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔