پاکستان دنیا کا ناقابل تسخیر پر امن ایٹمی قوت اور 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ سلیمان احمد عثمانی

Nuclear Power

Nuclear Power

کراچی: یوم تکبیر کی 16ویں سالگرہ کے موقع پر گرین پیس اسکول کھو کھر آپار ملیر کے زیر اہتمام منعقدہ شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ پاکستان دنیا کا ناقابل تسخیر اسلامی پر امن ایٹمی قوت ہے 28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاکستان ایٹمی قوت کے صف میں کھڑا ہوا اور دنیا کو یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اس موقع پر اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں طلباء وطالبات نے یوم تکبیر کے حوالے سے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سلیمان احمد عثمانی نے مزید کہاکہ آج کا دن انتہائی ملی جذبے کے ساتھ منا نا ہمارا فرض ہے انہوں نے مسلح افواج اور موجودہ حکومت کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے ملک خداد کو ایٹمی قوت بنا نے کے لئے ملی جذبے اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ایٹمی سائنسدانوں کو تمام مراعات دیں انہوں نے ملک کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں قوم کا ہیرو قرار دیا۔