پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نرسوں کا دن

Nurses day

Nurses day

لاہور (جیوڈیسک) صحت کے شعبے میں ڈاکٹر کے بعد نرس کی بڑی اہمیت ہے اگر یہ کہا جائے کہ نرسیں نہ ہو تو صحت کا شعبہ درست طریقے سے نہیں چل سکتا یعنی یہ ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہیں۔ نرسوں کا کہنا ہے۔

کہ وہ خدمت کے جذبے سے اس شعبے میں آئی ہیں مگر اکثر اوقات مریض اور ان کے اہل خانہ انہیں ان کا صلہ نہیں دیتے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں ان کا مرکزی کردار ہے مگر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ دفاتر میں وہ سہولیات نہیں ملتیں جو ملنی چاہیں۔ ڈاکٹر مسیحا ہے تو نرس مسیحائی کے جذبے کو خدمت سے زندگی بخشتی ہے۔ دونوں کی قدرومنزلت کسی اعتبار سے کم نہیں۔