ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سیموسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کچھ مقامات پر سخت گرمی سے لوگ بے حال ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

شہر میں موسلادھار بارش ہورہی ہے،مسلسل بارش اور برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہے، پنجاب میں چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم بہتر ہے، چیچہ وطنی میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

وہیں گندم کی کٹائی میں مصروف کاشتکاروں کو بھی مشکلات کا سامناہے۔ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گرمی سے لوگوں کا بْرا حال ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد ،خیبر پختونخوا ، پنجاب، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔