پاکستان کا یمن میں فضائی حملے روکنے کے سعودی اعلان کا خیر مقدم

Tasnim Aslam

Tasnim Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے یمن میں فضائی حملے روکنے کے سعودی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لئے سعودی عرب کی خواہش اور فضائی کارروائی روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

فضائی کارروائی کے خاتمے سے سیاسی عمل میں مدد ملے گی اور فریقین کو مذاکرات کے ذریعے معاملے کے پرامن حل کا موقع ملے گا۔