کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے گلشن غازی میں جمعہ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ محمد حنیف زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا کی شفیق کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ سعید ولی زخمی ہو گیا، جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے باعث پیش آیا۔