پاکستانی روپے میں ین کے مقابلے میں چھ فیصد کمی

Rupa

Rupa

کراچی(جیوڈیسک)پاکستانی روپے کی قدر میں اپریل کے دوران ین کے مقابلے میں تقریبا چھ فیصد اضافہ ہوا لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی قیمت کم نہ ہو پائی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انیس اپریل کو کاروبار کے اختتام پر جاپانی ین کی قدر ننانوے پیسے رہی جو یکم اپریل کو ایک روپے پانچ پیسے کی سطح پر تھی۔

اپریل میں ین کی قدر میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ رواں مالی سال کے دوران سولہ فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ین کی قدر میں کمی کے سبب ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں پچاس ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کی قیمت میں دو لاکھ روپے کمی ہونی چاہئے تھی۔