پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر ایشیا کے پرکشش ترین مرد

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے نٹ کھٹ اداکار و گلوکار علی ظفر کو ایشیا کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا۔

یہ اعزاز انہیں ایک شوبز میگزین کی جانب سے دیا گیا ہے اور علی ظفر پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

تنتیس سالہ علی ظفر کو یہ اعزاز پانے کیلئے ایشیا کے پچاس خوبصورت نوجوانوں سے مقابلہ کرنا پڑا جن میں بالی وڈ اداکار ہریتک روشن، اداکار برون سبوتی، اداکار اعجاز خان اور دیگر شامل ہیں۔

بالی وڈ ادکار ہریتک روشن دوسرے نمبر پر رہے جو پچھلے سال ایشیا کے پرکشش ترین مرد قرار دئیے گے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی اداکار علی ظفر کے پرستاروں کی تعداد ہریتک روشن سے زیادہ ہے۔