عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپتال قائم کروں گی، میرا

 Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں اسپتال قائم کروں گی، اداکارہ میرا امریکا سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اسپتال کے پروجیکٹ کو سپورٹ کیا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ نوید آپ کے ساتھ نظر آرہے ہیں، کیا شادی جلد ہو رہی ہے پر میرا کا جواب تھا کہ نوید میرے اچھے دوست ہیں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ نواز شریف کی قرضہ اسکیم سے قرض لینا چاہیں گی۔ میرا نے انہیں جواب دیا کہ میں وزیراعظم لون اسکیم سے قرض نہیں لوں گی، چاہوں گی کہ اسپتال کی زمین کے لیے کچھ فیور مل جائے۔