تامل اداکار رجنی کانت کی 63 ویں سالگرہ

Rajini kanth

Rajini kanth

ممبئی (جیوڈیسک) تامل فلموں کے لیجنڈری اداکاررجنی کانت (شیواجی را گائیکواڈ) آج 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 12 دسمبر 1950 کو بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں پید اہونے والے رجنی کانت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1975 میں تامل فلم Apoorva Raagangal سے کیا۔

اداکاری کیساتھ ساتھ پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے فلم نگری میں اپنی پہچان بنانے والے رجنی کانت اب تک 150 سے زائد تامل، تیلگو، کناڈا، ملیالم، ہندی انگلش اور بنگالی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے رجنی کانت اب تک بھارتی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ایوارڈ سمیت لا تعداد ایوارڈز وصول کر چکے ہیں۔

مشہور جریدے ایشیا ویک کی جانب سے ایشیا کے سب سے با اثر فرد کا اعزاز حاصل کرنے والے رجنی کانت کو فلم “شیواجی” کے لیے 26 کروڑ معاوضہ لینے پر ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے بعد ایشیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رجنی کانت کی آنے والی فلموں میں کو چادیاں اور رانا شامل ہیں جن میں انکے مد مقابل بالی ووڈ ہیروئن دپیکا پڈکون مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ یہ دنوں ہی فلمیں اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔