پاکستانی ایئرپورٹس پر بہترین سیکیورٹی انتظام کے لیے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹر مشینیں نصب

Lahore Airport

Lahore Airport

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کو موثر انداز میں جدید بنانے کیلئے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹر مشینیں نصب کر دی گئیں۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس کراچی، لاہوراوراسلام آباد پر سیکیورٹی کو موثر انداز میں جدید بنانے کیلئے 18 ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔ ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے لئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹس پر نصب کی گئی، جدید مشینیں کراچی اسلام آباد اور لاہور سے صرف برطانیہ جانے والی پروازوں کیلئے ہے جب کہ جدید بارودی مواد اوردیگر آلات کی سرچنگ کیلئے مشینوں کی ٹرینگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔